المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن معدان، عن معاذ بن جبل باب: خالد بن معدان کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثنا قَتَادَةُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ قَتَادَةَ الرَّهَاوِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَوْرَ بْنَ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَتَدْرُونَ مَا يَقُولُ اللهُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَوَّلَ مَا يَقُولُونَ؟» قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: مَا أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ قَالُوا: نَعَمْ يَا رَبُّ، رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمَغْفِرَتَكَ، قَالَ: فَقَدْ أَوْجَبْتُ لَكُمْ عَفْوي ومَغْفِرَتِي "…علی بن بحر کے واسطے سے، وہ قتادہ بن فضل بن قتادہ رہاوی سے، وہ کہتے ہیں: میں نے ثور بن یزید سے سنا، وہ خالد بن معدان سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے، وہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اللہ قیامت کے دن مومنین سے کیا فرمائے گا، اور وہ سب سے پہلے کیا کہیں گے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ قیامت کے دن مومنین سے فرمائے گا: کیا تم میری ملاقات کو پسند کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہاں، اے رب! ہمیں تیری معافی اور مغفرت کی امید تھی، وہ فرمائے گا: تو میں نے تمہارے لیے اپنی معافی اور مغفرت واجب کر دی۔“