المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن قطيب، عن معاذ بن جبل باب: یزید بن قطیب کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17307
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا أَبُو زِيَادٍ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدٍ الْغَسَّانِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُطَيْبٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَقَالَ: «لَعَلَّكَ أَنْ تَمُرَّ بِمَسْجِدِي وَقَبْرِي، وَقَدْ بَعَثْتُكَ إِلَى قَوْمٍ رُقَيْقَةٌ قُلُوبُهُمْ، يُقَاتِلُونُ عَلَى الْحَقِّ، فَقَاتِلْ بِمَنْ أَطَاعَكَ مِنْهُمْ مَنْ عَصَاكَ، ثُمَّ يَفِيئُونَ إِلَى الْإِسْلَامِ حَتَّى تُبَادِرَ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا، وَالْوَلَدُ والِدَهُ، وَالْأَخُ أَخَاهُ، فَانْزِلْ بَيْنَ الْحَيَّيْنِ السَّكُونِ وَالسَّكَاسِكِ»ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: ”شاید تم میری مسجد اور میری قبر کے پاس سے گزرو گے، میں نے تمہیں ایسی قوم کی طرف بھیجا ہے جن کے دل نرم ہیں، وہ حق پر لڑیں گے، تو جو تمہاری اطاعت کریں ان کے ساتھ مل کر جو تمہاری نافرمانی کریں ان سے جنگ کرو، پھر وہ اسلام کی طرف لوٹ آئیں گے یہاں تک کہ بیوی اپنے شوہر سے، اور بیٹا اپنے باپ سے، اور بھائی اپنے بھائی سے (اسلام کی طرف) سبقت کرے گا، پس تم السکون اور السکاسک، دونوں قبیلوں کے درمیان قیام کرو۔“