المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو مسلم الخولاني، عن معاذ بن جبل باب: ابومسلم خولانی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَا: ثنا وَكِيعٌ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ فَإِذَا حَلْقَةٌ فِيهَا كُهُولٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِذَا شَابٌّ فِيهِمْ أَكْحَلُ الْعَيْنِ، بَرَّاقُ الثَّنَايَا، كُلَّمَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ يَرُدُّوهُ إِلَى الْفَتَى، فَقُلْتُ لِجَلِيسِي: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْمُتَحَابُّونَ فِي اللهِ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ فِي ظِلِّ عَرْشِ الرَّحْمَنِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ»ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں دمشق کی مسجد میں آیا تو دیکھا کہ ایک حلقہ ہے جس میں سیدنا محمد ﷺ کے صحابہ میں سے کچھ عمر رسیدہ لوگ بیٹھے ہیں، اور ان میں ایک نوجوان بھی ہے جس کی آنکھیں سرمگیں اور دانت روشن ہیں، جب بھی وہ کسی بات میں اختلاف کرتے تو اسے اس نوجوان کی طرف لوٹا دیتے، تو میں نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص سے پوچھا: یہ کون ہیں؟ اس نے کہا: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے، رحمٰن کے عرش کے سائے میں نور کے منبروں پر ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“