المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبادة بن نسي، عن عبد الرحمن بن غنم، عن معاذ باب: عبادہ بن نسی کی، عبدالرحمٰن بن غنم کے واسطے سے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17270
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، ثنا بُسْرٌ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ مَازِنٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي الْحَكَمِ الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: إِنَّمَا «أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ بِغَسْلِ الْيَدَيْنِ وَالْفَمِ للتَّنْظِيفِ، وَلَيْسَ بِوَاجِبٍ»ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے آگ سے پکی ہوئی چیز کھانے کی وجہ سے وضو کرنے کا حکم صرف صفائی کے لیے ہاتھ اور منہ دھونے کی غرض سے دیا تھا، اور یہ واجب نہیں ہے۔