المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن أخيمر السكسكي، عن معاذ بن جبل باب: مالک بن اخیمر سکسکی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17250
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ مُحَمَّدُ بْنُ حُسَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أُخَيْمِرَ السَّكْسَكِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ أَنْ تَأْذَنَ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ، وَلَا تَخْرُجَ وَهُوَ كَارِهٌ، وَلَا تَعْتَزِلَ فِرَاشَهُ، وَإِنْ كَانَ أَظْلَمَ مِنْهَا، وَلَا تَهْجُرَهُ وَإِنْ كَانَ ظَالِمًا حَتَّى تَأْتِيَهُ وَتَعْتَذِرَ إِلَيْهِ، وإِنْ قَبِلَ عُذْرَهَا وَإِلَّا قَبِلَ اللهُ عُذْرَهَا»ترجمہ
…اپنے والد کے واسطے سے، وہ زہری سے، وہ مالک بن اخیمر سکسکی سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے گھر میں اس کی اجازت کے بغیر (کسی کو) اجازت دے، اور نہ اس کی ناپسندیدگی کے باوجود گھر سے نکلے، اور نہ اس کا بستر چھوڑے، خواہ وہ اس پر زیادہ ظلم کرنے والا ہو، اور نہ اسے چھوڑے خواہ وہ ظالم ہو، یہاں تک کہ وہ اس کے پاس آئے اور اس سے معذرت کرے، پھر اگر وہ اس کی معذرت قبول کر لے تو (بہتر) ورنہ اللہ اس کی معذرت قبول کر لیتا ہے۔“