المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام بن ثعلبة الأنصاري يكنى أبا عبد الله ويقال أبو عبد الرحمن باب: سیدنا جابر بن عبداللہ بن عمرو بن حرام بن ثعلبہ انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ، اور ابوعبدالرحمن بھی کہا جاتا ہے
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثنا حَنْظَلَةُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: " هَلَكَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ فَحَضَرْنا بَابَهُ فِي بَنِي سَلِمَةَ، فَلَمَّا خَرَجَ سَرِيرُهُ مِنْ حُجْرَتِهِ إِذَا حَسَنُ بْنُ حَسَنٍ بَيْنَ عَمُودَيِ السَّرِيرِ فَأَمَرَ بِهِ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ أَنْ يَخْرُجَ مِنْ بَيْنِ الْعَمُودَيْنِ فَتَأَبَّى عَلَيْهِمْ حَتَّى تَعَاطَوْهُ فَسَأَلَهُ بَنُو جَابِرٍ إِلَّا خَرَجَ فَخَرَجَ وَجَاءَ الْحَجَّاجُ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ حَتَّى وَضَعَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى الْقَبْرِ فَإِذَا حَسَنُ بْنُ حَسَنِ قَدْ نَزَلَ فِي قَبْرِهِ فَأَمَرَ بِهِ الْحَجَّاجُ أَنْ يَخْرُجَ فَأَبَى قَالَ بَنُو جَابِرٍ: بِاللهِ فَخَرَجَ فَاقْتَحَمَ الْحَجَّاجُ الْحُفْرَةَ حَتَّى فَرَغَ مِنْهُ "ابوالحویرث بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ہم بنو سلمہ میں ان کے دروازے پر حاضر ہوئے، جب ان کا جنازہ ان کے کمرے سے نکلا تو حسن بن حسن چارپائی کے دونوں بازوؤں کے درمیان تھے، تو حجاج بن یوسف نے انہیں حکم دیا کہ وہ دونوں بازوؤں کے درمیان سے ہٹ جائیں، انہوں نے انکار کیا یہاں تک کہ لوگ ان سے الجھ پڑے، تو بنو جابر نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہٹ جائیں، چنانچہ وہ ہٹ گئے، اور حجاج آیا یہاں تک کہ دونوں بازوؤں کے درمیان کھڑا ہوگیا یہاں تک کہ جنازہ رکھا گیا اور اس نے نماز جنازہ پڑھائی، پھر وہ قبر کی طرف آیا تو دیکھا کہ حسن بن حسن قبر میں اتر چکے تھے، تو حجاج نے انہیں حکم دیا کہ وہ باہر نکل جائیں، انہوں نے انکار کیا، بنو جابر نے کہا: اللہ کے واسطے، تو وہ باہر نکل گئے، اور حجاج قبر میں کود پڑا یہاں تک کہ اس سے فارغ ہوا۔