المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جنادة بن أبي أمية، عن معاذ باب: جنادہ بن ابی امیہ کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ حَذْلَمٍ الدِّمَشْقِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ قَالُوا: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " ثَلَاثٌ مَنْ فَعَلَهُنَّ فَقَدْ أَجْرَمَ: مَنْ عَقَدَ لِوَاءً فِي غَيْرِ حَقٍّ، أَوْ عَقَّ وَالِدَيْهِ، أَوْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ، فَقَدْ أَجْرَمَ، يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ} [السجدة: ٢٢] "…سلیمان بن ایوب بن حذلم دمشقی، اور محمد بن ہارون بن محمد بن بکار، اور جعفر بن محمد فریابی کے واسطے سے، وہ کہتے ہیں: ہمیں سلیمان بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، وہ اسماعیل بن عیاش سے، وہ عبدالعزیز بن عبیداللہ سے، وہ عبادہ بن نسی سے، وہ جنادہ بن ابی امیہ سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”تین کام جو بھی کرے، وہ گناہگار ہوا: جو ناحق جھنڈا کھڑا کرے، یا اپنے والدین کی نافرمانی کرے، یا کسی ظالم کے ساتھ چلے، تو وہ گناہگار ہوا، اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”بیشک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں“ [سورۃ السجدہ: 22]۔“