المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الطفيل عامر بن واثلة، عن معاذ باب: سیدنا ابوطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17241
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْحَدَّادُ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: «خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكٍ، وَكَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا»ترجمہ
…ادریس بن عبدالکریم حداد کے واسطے سے، وہ عاصم بن علی سے، وہ ابوخیثمہ زہیر بن معاویہ سے، وہ ابوالزبیر سے، وہ ابوالطفیل سے، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ غزوہ تبوک میں نکلے، اور آپ ﷺ ظہر و عصر کو اکٹھا پڑھتے، اور مغرب و عشاء کو اکٹھا پڑھتے تھے۔