حدیث نمبر: 17220
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: أَتَيْنَا مُعَاذًا فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُ فَقَالَ: «هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللهِ عَلَى الْعِبَادِ؟» قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، فَقَالَ: «حَقُّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا» ثُمَّ قَالَ: «هَلْ تَدْرِي إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ مَا حَقُّهُمْ عَلَيْهِ؟ حَقُّهُمْ عَلَيْهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ»
ترجمہ

…سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرض کیا: ہمیں وہ حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے پیچھے سوار کیا اور فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان پر اس کا حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں۔“ پھر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ جب وہ ایسا کر لیں تو اللہ پر ان کا کیا حق ہے؟ اللہ پر ان کا حق یہ ہے کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17220
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 49، حدیث 84