المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أنس بن مالك، عن معاذ بن جبل باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17213
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُقْبِلٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، صَاحِبُ الْهَرَوِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ مُعَاذَ كَانَ رَدِيفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: «بَشِّرِ النَّاسَ أَنَّهُ مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ»ترجمہ
…صاحب الہروی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد سے سنا، وہ کہتے ہیں: مجھ سے شعبہ نے بیان کیا، وہ سلیمان تیمی سے، وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے انہیں کہتے سنا: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار تھے، تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”لوگوں کو خوشخبری سنا دو کہ جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“