حدیث نمبر: 17199
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: أَخْبَرَنَا مَنْ، شَهِدَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ يَقُولُ: ارْفَعُوا عَنِّي سَجْفَ الْقُبَّةِ حَتَّى أُحَدِّثْكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَكُمُوهُ إِلَّا أَنْ تَتَّكِلُوا - سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصًا مِنْ قَلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَلَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ»
ترجمہ

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: میرے اوپر سے خیمے کے پردے ہٹاؤ تاکہ میں تمہیں ایک حدیث سناؤں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی - مجھے تمہیں یہ سنانے سے صرف اس خدشے نے روکا کہ تم اسی پر بھروسہ کر بیٹھو گے - میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اپنے دل سے خلوص کے ساتھ گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا، اور اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17199
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 41، حدیث 63