حدیث نمبر: 17195
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ، ثنا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ: لَوْلَا أَنْ تَتَّكِلُوا حَدَّثْتُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ مَاتَ وَفِي قَلْبِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُوقِنًا دَخَلَ الْجَنَّةَ»
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اپنی اس بیماری میں جس میں ان کا انتقال ہوا، فرمایا: اگر مجھے خدشہ نہ ہوتا کہ تم اسی پر بھروسہ کر بیٹھو گے تو میں تمہیں وہ حدیث سناتا جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے: آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں مرا کہ اس کے دل میں یقین کے ساتھ ”لا الہ الا اللہ“ تھا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17195
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 40، حدیث 59