حدیث نمبر: 17136
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُقْبِلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّ هِشَامَ بْنَ يَحْيَى أَخْبَرَهُ، أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَخَوَيْنِ مِنْ بَنِي الْمُغِيرَةِ حَلَفَ أَحَدُهُمَا بِالْعِتْقِ عَلَى صَاحِبِهِ أَنْ لَا يَدَعَهُ يَضَعُ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ، فَلَقِيَا مُجَمِّعَ بْنَ يَزِيدَ وَرِجَالًا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَمْنَعُ جَارٌ جَارَهُ أَنْ يَضَعَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ» ، فَقَالَ: يَا أَخِي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ مَقْضِيٌّ لَكَ عَلِيَّ فَلِمَ اتَّخَذْتَ أَسَاطِينَ دُونَ جِدَارِي؟، فَاتَّخَذَ أَسَاطِينَ، قَالَ عَمْرُو: وَأَنَا رَأَيْتُ تِلْكَ الْأَسَاطِينَ
ترجمہ

بنو مغیرہ کے دو بھائیوں میں سے ایک نے اپنے دوسرے بھائی پر غلام آزاد کرنے کی قسم کھائی کہ وہ اسے اپنی دیوار میں لکڑی نہیں رکھنے دے گا، تو وہ دونوں سیدنا مجمع بن یزید رضی اللہ عنہ اور انصار کے کچھ لوگوں سے ملے، تو انہوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی پڑوسی اپنے پڑوسی کو اس کی دیوار میں لکڑی رکھنے سے نہ روکے۔“ اس پر بھائی نے کہا: اے میرے بھائی! مجھے معلوم ہو گیا کہ یہ فیصلہ تیرے حق میں اور میرے خلاف ہے، تو تم نے میری دیوار سے الگ ستون کیوں بنائے؟ چنانچہ اس نے ستون بنا لیے۔ عمرو کہتے ہیں: اور میں نے وہ ستون دیکھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17136
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 447، حدیث 1087