المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يحيى بن جابر الطائي، عن حكيم بن معاوية باب: یحییٰ بن جابر طائی کی حکیم بن معاویہ سے روایات
حدیث نمبر: 17082
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ رَبُّنَا بِمَ أَرْسَلَكَ إِلَيْنَا؟، قَالَ: «تَعْبُدُ اللهَ وَلَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَكُلُّ مُسْلِمٍ مِنْ مُسْلِمٍ مُحَرَّمٌ، هَذَا دِينُكَ أَيْنَمَا تَكُنْ يَكْفِكَ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے رب نے آپ کو کس چیز کے ساتھ ہماری طرف بھیجا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور نماز قائم کرو، اور زکوٰۃ ادا کرو، اور ہر مسلمان دوسرے مسلمان پر حرام ہے، یہی تمہارا دین ہے، تم جہاں بھی رہو یہ تمہارے لیے کافی ہے۔“