المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17069
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمَوَيْهِ الْجَوْهَرِيُّ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَتَّابٍ السُّكَّرِيُّ، ثنا الْمُغِيرَةُ بْنُ مَعْمَرٍ أَبُو الْفَضْلِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَاهِلِيُّ، ثنا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لِي جَارَيْنِ فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي؟، قَالَ: «إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكَ بَابًا»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان میں سے کس کو ہدیہ بھیجوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کا دروازہ تمہارے دروازے سے زیادہ قریب ہو۔“