المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17058
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ السَّلَعِيُّ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» يُؤْتَى بِالطَّعَامِ، فَإِذَا كَانَ صَدَقَةً لَا يَأْكُلُ مِنْهَا، وَإِنْ كَانَ هَدِيَّةً أَكَلَ مِنْهَا "ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس کھانا لایا جاتا، تو اگر وہ صدقہ ہوتا تو آپ ﷺ اس میں سے نہیں کھاتے تھے، اور اگر ہدیہ ہوتا تو آپ ﷺ اس میں سے کھا لیتے تھے۔