المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17053
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنِي بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَوْدَاءُ وَلُودٌ خَيْرٌ مِنْ حَسْنَاءَ لَا تَلِدُ، إِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ حَتَّى بِالسِّقْطِ يَظَلُّ مُحْبَنْطِئًا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَقُولُ: يَا رَبُّ وَأَبَوَايَ؟، فَيُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ أَنْتَ وَأَبَوَاكَ "ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک کالی لیکن زیادہ بچے جننے والی عورت اس خوبصورت عورت سے بہتر ہے جو بانجھ ہو، بے شک میں تمہاری کثرت کے ذریعے دوسری امتوں پر فخر کروں گا، یہاں تک کہ ساقط شدہ بچہ بھی جنت کے دروازے پر ناراض ہو کر بیٹھا رہے گا، اسے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، تو وہ کہے گا: اے میرے رب! اور میرے والدین؟ تو اسے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، تم اور تمہارے والدین۔“