المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17035
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «فِي كُلِّ إِبِلٍ سَائِمَةٍ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ، مَنْ أَتَاهَا مُؤْتَجِرًا فَلَهُ أَجْرُهَا، وَمَنْ مَنَعَهَا فَإِنَّا آخِذُوهَا وَشَطْرَ إِبِلِهِ عَزْمَةً مِنْ عَزَمَاتِ رَبِّنَا، لَا يَحِلُّ لِآلِ مُحَمَّدٍ مِنْهَا شَيْءٌ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”ہر چرنے والے اونٹوں کے ریوڑ میں ہر چالیس پر ایک بنت لبون زکوٰۃ ہے، جو اسے ثواب کی نیت سے دے تو اس کے لیے اس کا اجر ہے، اور جو اسے روکے تو ہم اسے اور اس کے آدھے اونٹ لے لیں گے، یہ ہمارے رب کے سخت احکام میں سے ایک حکم ہے، اس میں سے آلِ محمد کے لیے کچھ بھی حلال نہیں ہے۔“