المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17024
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْإِيَادِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ قَيْسٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ الْهُذَلِيِّ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ خِرْ لِي، فَنَحَا بِيَدِهِ نَحْوَ الشَّامِ، فَقَالَ: «أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ مَحْشُورُونَ رِجَالًا وَرُكْبَانًا وَتُجَرُّونَ عَلَى وُجُوهِكُمْ مُفْدَمَةٌ أَفْوَاهُكُمْ بِالْفِدَامِ، وَإِنَّ أَوَّلَ مَا يَبْدَأُ مِنْ أَحَدِكُمْ فَخِذُهُ» .ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے لیے بہتر جگہ کا انتخاب فرمائیں، تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے شام کی طرف اشارہ کیا، پھر فرمایا: ”اے لوگو! تم پیدل اور سوار حالت میں اٹھائے جاؤ گے اور اپنے چہروں کے بل گھسیٹے جاؤ گے، اس حال میں کہ تمہارے منہ پر مہر لگی ہو گی، اور تم میں سے ہر ایک کے بارے میں سب سے پہلے اس کی ران سے سوال شروع ہو گا۔“