المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17022
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدٍ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُفَدَّمَةً أَفْوَاهُكُمْ بِالْفِدَامِ» ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ أَوَّلَ مَا يُبَيِّنُ مِنْ أَحَدِكُمْ لَفَخِذُهُ وَكَفُّهُ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن تمہیں اس حال میں بلایا جائے گا کہ تمہارے منہ پر مہر لگی ہو گی۔“ پھر فرمایا: ”بے شک تم میں سے ہر ایک کے بارے میں سب سے پہلے اس کی ران اور اس کی ہتھیلی ظاہر ہو گی۔“