المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 17014–17078) باب: (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17015
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا قَوْمٌ نَتَسَاءَلُ أَمْوَالَنَا بَيْنَنَا، فَقَالَ: «لِيَسْأَلْ أَحَدُكُمْ فِي الْحَاجَةِ وَالْفِتَنِ لِيُصْلِحَ بَيْنَ قَوْمِهِ، فَإِذَا بَلَغَ أَوْ كَرَبَ اسْتَعَفَّ» .ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم ایسی قوم ہیں جو آپس میں اپنے مالوں کے بارے میں ایک دوسرے سے سوال کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ضرورت اور فتنوں میں اپنی قوم کے درمیان صلح کرانے کے لیے سوال کر سکتا ہے، پھر جب اس حد کو پہنچ جائے یا قریب ہو جائے تو سوال کرنے سے رک جائے۔“