المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بهز بن حكيم، عن أبيه، عن جده باب: بہز بن حکیم کی اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایات
حدیث نمبر: 17007
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ أَبَرُّ؟، قَالَ: «أُمَّكَ» ، قَالَهَا ثَلَاثًا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ثُمَّ مَنْ أَبَرُّ؟، قَالَ: «أَبَاكَ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ»ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں سب سے زیادہ نیکی کس کے ساتھ کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“ - یہ بات تین بار فرمائی - میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے باپ کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر جو قریب ہو اس کے بعد جو اس سے قریب ہو۔“