حدیث نمبر: 17006
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ‍‍ مَنْ أَبَرُّ؟، قَالَ: «أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أَبَاكَ، ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ»
ترجمہ

سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں سب سے زیادہ نیکی کس کے ساتھ کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنے باپ کے ساتھ، پھر جو قریب ہو اس کے بعد جو اس سے قریب ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 17006
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 404، حدیث 957