المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن يسار، عن معاوية بن الحكم باب: عطاء بن یسار کی سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَطَسَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقُلْتُ: يَرْحَمُكَ اللهُ، أَوْ يَرْحَمُكُمُ اللهُ، فَنَظَرَ إِلَيَّ الْقَوْمُ، فَقُلْتُ: وَاثُكْلَ أُمِّي، ثُمَّ حَدَّقُونِي فَجَعَلُوا يَضْرِبُونَ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى أَفْخَاذِهِمْ، فَعَرَفْتُ أَنَّ الْقَوْمَ لَا يُدَرِّقُونِي بِأَبْصَارِهِمْ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ، فَبِأَبِي وَأُمِّي مَا رَأَيْتُ مُعَلِّمًا قَبْلَ وَلَا بَعْدَ هُوَ أَرْفَقُ مِنْهُ تَعْلِيمًا، فَمَا نَهَرَنِي وَلَا كَهَرَنِي وَلَا شَتَمَنِي، فَقَالَ: «إِنَّ هَذِهِ الصَّلَاةَ لَا يَصْلُحُ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ كَلَامِ النَّاسِ، إِنَّمَا هُوَ تَسْبِيحٌ وَتَكْبِيرٌ وَقِرَاءَةُ الْقُرْآنِ» . «وَلَمْ يَذْكُرْ أَيُّوبُ فِي حَدِيثِهِ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ»
مُعَاوِيَةُ بْنُ حَيْدَةَ الْقُشَيْرِيُّسیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، تو لوگوں میں سے ایک شخص کو چھینک آئی، تو میں نے کہا: یرحمک اللہ، یا یرحمکم اللہ۔ اس پر لوگوں نے مجھے دیکھا، تو میں نے کہا: میری ماں مجھ پر روئے۔ پھر انہوں نے مجھے گھور کر دیکھا اور اپنے ہاتھوں سے اپنی رانوں پر مارنے لگے، تو میں سمجھ گیا کہ لوگ مجھے اپنی نظروں سے خاموش کرانا چاہ رہے ہیں، جب رسول اللہ ﷺ نے نماز مکمل کی - میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں - میں نے آپ ﷺ سے پہلے یا بعد میں کوئی معلم آپ سے زیادہ نرمی سے تعلیم دینے والا نہیں دیکھا، آپ ﷺ نے نہ مجھے جھڑکا، نہ ڈانٹا اور نہ برا بھلا کہا، بلکہ فرمایا: ”اس نماز میں لوگوں کی گفتگو میں سے کچھ بھی درست نہیں، یہ تو صرف تسبیح، تکبیر اور قرآن کی قراءت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایوب نے اپنی روایت میں عطاء بن یسار کا ذکر نہیں کیا۔