المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطية بن أبي جميلة أبو هزان، عن معاوية باب: عطیہ بن ابی جمیلہ، ابوہزان، کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16963
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابْلُتِّيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ أَبُو هَزَّانَ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّمَا أَنَا مُبَلِّغٌ وَاللهُ يَهْدِي، وَقَاسِمٌ وَاللهُ يُعْطِي، فَمَنْ بَلَغَهُ مِنِّي شَيْءٌ بِحُسْنِ هَدْيٍ وَرَغْبَةٍ فَذَاكَ الَّذِي يُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَمَنْ بَلَغَهُ شَيْءٌ بِسُوءِ هَدْيٍ وَسُوءِ رَغْبَةٍ فَذَلِكَ الَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَشْبَعُ»ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تو صرف پہنچانے والا ہوں اور ہدایت دینے والا اللہ ہے، اور میں تقسیم کرنے والا ہوں اور دینے والا اللہ ہے، تو جسے مجھ سے کوئی چیز اچھے طریقے اور رغبت کے ساتھ پہنچے تو اس میں اس کے لیے برکت ڈالی جاتی ہے، اور جسے کوئی چیز برے طریقے اور بے رغبتی کے ساتھ پہنچے تو اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کھاتا ہے مگر سیر نہیں ہوتا۔“