❮
❯
حدیث نمبر: 16923
حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ الْمِصْرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ جَابِرٍ، عَنِ ابْنِ هُبَيْرَةَ، أَنَّهُ كَانَ يُكَلِّمُ مُعَاوِيَةَ وَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُنْصِتَ، ثُمَّ كَبَّرَ كَمَا كَبَّرَ، ثُمَّ قَالَ الْمُؤَذِّنُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ: وَنَحْنُ نَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ الْمُؤَذِّنُ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ: وَنَحْنُ نَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، قَالَ ابْنُ هُبَيْرَةَ: فَقُلْتُ لَهُ: أَشَيْءٌ رَأَيْتَهُ أَمْ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ حِينَ سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ، فَإِذَا قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ: «وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ، وَإِذَا قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ قَالَ: «وَأَنَا أَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ»
ترجمہ

ابن ہبیرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بات کر رہے تھے کہ مؤذن نے اذان دی، تو انہوں نے انہیں خاموش رہنے کا حکم دیا، پھر جیسے مؤذن نے تکبیر کہی ویسے ہی انہوں نے تکبیر کہی، پھر مؤذن نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو انہوں نے کہا: اور ہم بھی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ مؤذن نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں، تو انہوں نے کہا: اور ہم بھی گواہی دیتے ہیں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں۔ ابن ہبیرہ کہتے ہیں: میں نے ان سے عرض کیا: کیا یہ کوئی ایسی چیز ہے جو آپ نے رسول اللہ ﷺ کو کرتے دیکھی یا آپ ﷺ سے سنی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو مؤذن کی اذان سن کر تکبیر کہتے سنا، پس جب مؤذن نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“ اور جب مؤذن نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16923
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 372، حدیث 874