المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الله الجدلي، واسمه معبد بن معبد، وقيل: عبد بن عبد، وقيل: عبد الرحمن بن عبد، عن معاوية رضي الله عنه باب: ابوعبداللہ جدلی، جن کا نام معبد بن معبد تھا، اور بعض کے نزدیک عبد بن عبد، اور بعض کے نزدیک عبدالرحمن بن عبد، کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16893
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ، ثنا كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْجَدَلِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثَلَاثًا، فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ»ترجمہ
…عبدالرحمن بن عبد الجدلی کہتے ہیں: میں نے معاویہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شراب پیے اسے کوڑے مارو، اگر پھر پیے تو کوڑے مارو، اگر پھر پیے تو کوڑے مارو، تین بار، پھر اگر چوتھی بار پیے تو اس کی گردن اڑا دو۔“