المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو بردة بن أبي موسى، عن معاوية باب: ابوبردہ بن ابی موسیٰ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16890
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ يَتَضَوَّرُ وَقَرْحُهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَقَالَ: مَا يَسُرُّنِي أَنِّي لَا أَجِدُ مَا تَرَى، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ أَذًى يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ فِي جَسَدِهِ إِلَّا كَانَ كَفَّارَةً لِخَطَايَاهُ»ترجمہ
…وہ کہتے ہیں: میں معاویہ کے پاس گیا، وہ تکلیف سے کروٹیں بدل رہے تھے اور ان کے دونوں کندھوں کے درمیان زخم تھا، تو انہوں نے فرمایا: مجھے یہ پسند نہیں کہ جو تم دیکھ رہے ہو وہ مجھے نہ ہو، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”مومن کو جو بھی تکلیف اس کے جسم میں پہنچتی ہے وہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔“