❮
❯
حدیث نمبر: 16841
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَشَّرِ الْمَدِينِيُّ، جَلِيسُ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعِتَابِ، قَالَ: قَامَ مُعَاوِيَةُ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ»
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «أَيُّمَا امْرَأَةٍ أَدْخَلَتْ فِي رَأْسِهَا شَعْرًا مِنْ غَيْرِ شَعْرِهَا فَإِنَّمَا تُدْخِلُهُ زُورًا»
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «خَيْرُ نِسَاءِ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ، أَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ، وَأَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ»
ترجمہ

زید بن ابی العتاب رحمہ اللہ کہتے ہیں: معاویہ رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔“
اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو عورت اپنے سر میں اپنے بالوں کے علاوہ کسی اور کے بال داخل کرے تو وہ اسے دھوکے کے طور پر داخل کرتی ہے۔“
اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں، جو اپنے شوہر کے مال کی سب سے زیادہ نگہداشت کرنے والی اور اپنی اولاد کی کم عمری میں ان پر سب سے زیادہ مہربان ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16841
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 342، حدیث 792