المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سلمة بن كهيل، عن جندب باب: سلمہ بن کہیل کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1683
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَيْرُهُ، قَالَ: فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يُسَمِّعْ يُسَمِّعِ اللهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللهُ بِهِ»ترجمہ
سلمہ بن کہیل بیان کرتے ہیں: ...رسول اللہ ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے، اور میں نے ان کے سوا کسی اور کو یہ کہتے نہیں سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، تو میں ان کے قریب گیا تو میں نے انہیں یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شہرہ کرے، اللہ اس کی رسوائی کا شہرہ کرے گا، اور جو دکھاوا کرے، اللہ اس کا دکھاوا ظاہر کرے گا۔“