المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 16797–16805) باب: (احادیث 16797 تا 16805)
حدیث نمبر: 16804
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَيُعْطِي اللهُ»
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مِنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ»
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَزَالُ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ عَلَى أَمْرِ اللهِ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمَرُ اللهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ عَلَى الْحَقِّ»ترجمہ
…حمید بن عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں: میں نے معاویہ بن ابی سفیان کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں، اور دیتا اللہ ہے۔“
اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔“
اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اس امت میں سے ہمیشہ ایک گروہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گا، انہیں مخالفت کرنے والا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے اور وہ حق پر غالب ہوں۔“