المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن الحويرث أبو سليمان الليثي باب: سیدنا مالک بن حویرث، ابوسلیمان لیثی، رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ أَبَانَ، ثنا مَالِكُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَقَى عَتَبَةَ الْمِنْبَرِ فَقَالَ: «آمِينَ» ، ثُمَّ رَقَى عَتَبَةً أُخْرَى، فَقَالَ: «آمِينَ» ، ثُمَّ رَقَى عَتَبَةً أُخْرَى، فَقَالَ: «آمِينَ» ، فَقَالَ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا ثُمَّ دَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، وَمَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ "سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ منبر کی سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین۔“ پھر دوسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین۔“ پھر تیسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین۔“ پھر فرمایا: ”میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: اے محمد! جس نے اپنے والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو پایا، پھر آگ میں داخل ہو گیا، تو اللہ اسے دور کرے، کہو: آمین۔ میں نے کہا: آمین۔ اور جس نے رمضان پایا اور اس کی بخشش نہ ہوئی، تو اللہ اسے دور کرے، کہو: آمین۔ میں نے کہا: آمین۔ اور جس کے سامنے تمہارا ذکر کیا جائے اور وہ تم پر درود نہ بھیجے، تو اللہ اسے دور کرے، کہو: آمین۔ میں نے کہا: آمین۔“