❮
❯
حدیث نمبر: 16694
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، ثنا أُنَيْسُ بْنُ سَوَّارٍ أَبُو زِيَادٍ الْجَرْمِيُّ، قَالَ: قَالَ أَبِي: كُنْتُ أَنَا وَأَبُو قِلَابَةَ جَالِسَيْنِ فِي مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ فَدَخَلَ عَلَيْنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ، فَقَالَ: " أَلَا أُنَبِّئُكُمْ كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قُلْنَا: نَعَمْ، فَتَقَدَّمَ وَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ أَوْجَزَ فِيهِمَا، فَاخْتَلَفْتُ أَنَا وَأَبُو قِلَابَةَ فِي رُكْبَتَيْهِ، فَقُلْتُ أَنَا: أَلْزَقَ بِالْأَرْضِ، وَقَالَ أَبُو قِلَابَةَ: يُجَافِي
ترجمہ

انیس بن سوار ابوزیاد جرمی کہتے ہیں کہ میرے والد نے بیان کیا: میں اور ابوقلابہ مسجد کے پچھلے حصے میں بیٹھے تھے کہ سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور کہا: ”کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تمہارے نبی ﷺ کیسے نماز پڑھا کرتے تھے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں۔ چنانچہ وہ آگے بڑھے اور دو رکعتیں پڑھیں، ان میں اختصار کیا، تو میرا اور ابوقلابہ رحمہ اللہ کا ان کے دونوں گھٹنوں کے بارے میں اختلاف ہو گیا، میں نے کہا: انہوں نے (گھٹنے) زمین سے چپکائے رکھے، اور ابوقلابہ نے کہا: وہ (انہیں) الگ رکھتے تھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16694
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 290، حدیث 645