حدیث نمبر: 1669
ثنا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ، ثنا خَالِدٌ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ طَرِيفٍ أَبِي تَمِيمَةَ، قَالَ: شَهِدْتُ صَفْوَانَ وَجُنْدَبًا وَأَصْحَابَهُ وَهُوَ يُوصِيهِمْ فَقَالُوا لَهُ: هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» وَأَحْسِبُهُ قَالَ: «وَمَنْ شاقَقَ يَشُقُّ اللهُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
ترجمہ

طریف ابوتمیمہ بیان کرتے ہیں: میں نے صفوان اور جندب رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو دیکھا، وہ انہیں نصیحت کر رہے تھے، تو ان لوگوں نے ان سے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ سے کچھ سنا ہے؟ فرمایا: میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو دکھاوے کے لیے اپنی نیکی کا شہرہ کرے، اللہ قیامت کے دن اس کی رسوائی کا شہرہ کرے گا“، اور میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی فرمایا: ”اور جو الگ ہوجائے، اللہ قیامت کے دن اس پر تنگی کرے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1669
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 166، حدیث 1682