❮
❯
حدیث نمبر: 16686
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثنا أَبِي، أَبَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَاسٍ، وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ، فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً، وَكَانَ رَسُولُ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَقِيقًا حَلِيمًا، فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا أَهْلَنَا وَاشْتَهَيْنَاهُمْ، فَسَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا بَعْدَنَا فَأَخْبَرْنَاهُ، فَقَالَ: «ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ وَأَقِيمُوا عِنْدَهُمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُوهُمْ» ، وَقَالَ: «إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ»
ترجمہ

سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم کچھ لوگوں کی صورت میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور ہم ہم عمر نوجوان تھے، تو ہم آپ ﷺ کے پاس بیس راتیں ٹھہرے، اور رسول اللہ ﷺ بہت مہربان، نرم دل اور بردبار تھے، آپ ﷺ نے سمجھا کہ ہم اپنے گھر والوں سے مشتاق اور ان کے لیے تڑپ رہے ہیں، تو آپ ﷺ نے ہم سے پوچھا کہ ہم پیچھے کن کن کو چھوڑ آئے ہیں، ہم نے آپ ﷺ کو بتا دیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ جاؤ اور ان کے پاس رہو اور انہیں (دین) سکھاؤ اور انہیں حکم دو۔“ اور فرمایا: ”جب نماز کا وقت آئے تو تم میں سے کوئی ایک اذان دے اور تم میں سب سے بڑی عمر والا تمہاری امامت کرے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16686
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 288، حدیث 637