المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن ربيعة أبو مريم السلولي باب: سیدنا مالک بن ربیعہ، ابومریم سلولی، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16650
حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أبيه قَالَ: «كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَنَامُوا عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،» فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ وَتَوَضَّأُوا وَصَلُّوا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَقَامَ بِلَالٌ فَصَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ حَدَّثَنَا بِمَا هُوَ كَائِنٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، حَفِظَهُ مَنْ حَفِظَهُ وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ "ترجمہ
…یزید بن ابی مریم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے، ہم ایک جگہ اترے تو لوگ نماز سے غافل ہو کر سو گئے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا، نبی کریم ﷺ اٹھے تو بلال کو حکم دیا، انہوں نے اذان دی، لوگوں نے وضو کیا اور دو رکعت (سنت) پڑھیں، پھر بلال نے اقامت کہی تو نبی کریم ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر آپ ﷺ نے ہمیں وہ باتیں بتائیں جو قیامت تک پیش آنے والی ہیں، جس نے یاد رکھا اس نے یاد رکھا اور جو بھول گیا وہ بھول گیا۔