المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أنس بن مالك، عن أبي أسيد باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16628
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّنُوخِيُّ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ ثُمَّ بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ، وَفِي كُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ» ، فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: مَا أَرَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَدْ فَضَّلَ عَلَيْنَا، قَالَ: «قَدْ فُضِّلْتُمْ عَلَى كَثِيرٍ»ترجمہ
سیدنا ابواسید الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انصار کے گھرانوں میں سب سے بہتر بنو نجار ہیں، پھر بنو عبدالاشہل، پھر بنو حارث بن خزرج، پھر بنو ساعدہ، اور انصار کے ہر گھرانے میں بھلائی ہے۔“ اس پر سعد بن عبادہ نے کہا: میں دیکھ رہا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے دوسروں کو ہم پر فضیلت دی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں بھی بہت سوں پر فضیلت دی گئی ہے۔“