المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن صفوان " وقد قيل صفوان بن محمد، والصواب محمد بن صفوان " باب: سیدنا محمد بن صفوان رضی اللہ عنہ، انہیں صفوان بن محمد بھی کہا گیا ہے، لیکن درست محمد بن صفوان ہے
حدیث نمبر: 16575
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثنا أَبِي، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ صَفْوَانَ، أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِأَرْنَبَيْنِ فَعَلَّقَهُمَا فِي يَدِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَتَيْتُ غَنَمًا لِي فَوَجَدْتُ هَاتَيْنِ الْأَرْنَبَيْنِ وَلَمْ أَجِدْ حَدِيدَةً أُذَكِّيهِمَا بِهَا فَذَكَّيْتُهُمَا بِمَرْوَةٍ، أَفَآكُلُهُمَا؟، قَالَ: «نَعَمْ»ترجمہ
(راوی کہتے ہیں:) دو خرگوش لے کر آئے، انہیں اپنے ہاتھ میں لٹکا رکھا تھا، اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں اپنی بکریوں کے پاس گیا تو مجھے یہ دو خرگوش ملے، میرے پاس انہیں ذبح کرنے کے لیے کوئی لوہے کی چیز نہ تھی تو میں نے انہیں ایک تیز پتھر سے ذبح کر دیا، تو کیا میں انہیں کھا سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“