المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو السوار العدوي، عن جندب باب: ابوالسوار عدوی کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1655
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ التَّمَّارُ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِي السَّوَّارِ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فلَهُ ذِمَّةُ اللهِ»
أَوْ كَمَا قَالَ: وَبَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ يُخْفِرْ ذِمَّتِي كُنْتُ خَصْمُهُ، وَمَنْ خَاصَمْتُهُ خَصَمْتُهُ»ترجمہ
ابوالسوار عدوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو صبح کی نماز پڑھے اس کے لیے اللہ کی ذمہ داری ہے“
یا اسی طرح کچھ فرمایا: اور مجھے یہ بھی پہنچا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو میری ذمہ داری کو توڑے میں اس کا مخالف ہوں گا، اور جس کا میں مخالف ہوجاؤں اسے ختم کر دوں گا۔“