❮
❯
حدیث نمبر: 16548
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْعَلَاءِ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، قَالَ: مَرَّ نَاسٌ مِنَ الْأَنْصَارِ بِمُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ، وَهُوَ يُطَالِعُ جَارِيَةً مِنْ بَنِي النَّجَّارِ، فَقَالُوا: سُبْحَانَ اللهِ لَوْ فَعَلَ هَذَا بَعْضُ شَبَابِنَا رَأَيْنَاهُ قَبِيحًا، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا أَلْقَى اللهُ فِي قَلْبِ رَجُلٍ خِطْبَةَ امْرَأَةٍ فَلَا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا» هَكَذَا قَالَ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ "
ترجمہ

سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انصار کے کچھ لوگ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ بنو نجار کی ایک لڑکی کو جھانک کر دیکھ رہے تھے، تو انہوں نے کہا: سبحان اللہ! اگر یہ کام ہمارے کسی نوجوان نے کیا ہوتا تو ہم اسے برا سمجھتے۔ انہوں نے (یعنی محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جب اللہ کسی مرد کے دل میں کسی عورت کے پیغامِ نکاح کا خیال ڈال دے تو اس کے لیے اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔“ یحییٰ بن علاء نے حجاج سے، انہوں نے محمد بن عثمان سے، اسی طرح روایت کیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الميم / حدیث: 16548
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 223، حدیث 499