المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كردم بن سفيان الثقفي أبو ميمونة باب: سیدنا کردم بن سفیان ثقفی، ابومیمونہ، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16475
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ كَعْبٍ الطَّائِفِيَّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مِقْسَمٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرْدَمٍ، أَنَّهَا كَانَتْ رَدِيفَ أَبِيهَا فَسَمِعَتْ أَبَاهَا: يَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنِّي نَذَرْتُ لَأَنْحَرَنَّ بِبُوَانَةَ، فَقَالَ: «هَلْ بِهَا وَثَنٌ أَوْ طَاغِيَةٌ تُعْبَدُ؟» ، قَالَ: لَا، قَالَ: «أَوْفِ بِنَذْرِكَ»ترجمہ
سیدہ میمونہ بنت کردم رضی اللہ عنہا اپنے والد (کردم بن سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ) کے پیچھے سوار تھیں، انہوں نے اپنے والد کو نبی کریم ﷺ سے پوچھتے سنا، انہوں نے عرض کیا: میں نے نذر مانی تھی کہ بوانہ میں قربانی کروں گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا وہاں کوئی بت یا معبود ہے جس کی پوجا کی جاتی ہو؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اپنی نذر پوری کرو۔“