المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الأشعث الصنعاني، عن كعب بن عجرة باب: ابوالاشعث صنعانی کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16411
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ، ثنا أَبُو قَحْذَمَ، عَنْ أبِي قِلَابَةَ، عَنْ أبِي الْأَشْعَثِ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يُحَدِّثُنَا عَنِ الْفِتَنِ، فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ، فَقَالَ: «هَذَا يَوْمَئِذٍ وَأَصْحَابُهُ عَلَى الْهُدَى» ، فَقُمْتُ فَلَحِقْتُهُ فَكَشَفْتُ الْقِنَاعَ عَنْ رَأْسِهِ، فَإِذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هَذَا؟، قَالَ: «نَعَمْ»ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا تھا، اور آپ ﷺ ہمیں فتنوں کے بارے میں بتا رہے تھے، اتنے میں ایک چہرہ ڈھانپے ہوئے آدمی گزرا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اور اس کے ساتھی اس دن ہدایت پر ہوں گے۔“ میں کھڑا ہوا اور اس تک پہنچ کر اس کے سر سے نقاب ہٹایا تو دیکھا وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہی ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“