حدیث نمبر: 16361
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ التُّسْتَرِيُّ، ثنا زُرَيْقُ بْنُ السُّخْتِ، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجَلِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَخْبَرَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ سَبْعَةُ نَفَرٍ، أَرْبَعَةٌ مِنْ مَوَالِينَا وَثَلَاثَةٌ مِنْ عَرَبِنَا مُسْنِدِينَ ظُهُورَنَا إِلَى مَسْجِدِهِ، فَقَالَ: «مَا أَجْلَسُكُمْ؟» ، قُلْنَا: جَلَسْنَا نَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ، قَالَ: فَأَرَمَّ قَلِيلًا ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: «هَلْ تَدْرُونَ مَا يَقُولُ رَبُّكُمْ؟» ، قُلْنَا: لَا، قَالَ: " فَإِنَّ رَبَّكُمْ يَقُولُ: مَنْ صَلَّى الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَحَافَظَ عَلَيْهَا وَلَمْ يُضَيِّعْهَا اسْتِخْفَافًا بِحَقِّهَا فَلَهُ عَلِيَّ عَهْدٌ أَنْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، وَمَنْ لَمْ يُصَلِّهَا لِوَقْتِهَا وَلَمْ يُحَافِظْ عَلَيْهَا اسْتِخْفَافًا بِحَقِّهَا فَلَا عَهْدَ لَهُ عَلِيَّ إِنْ شِئْتُ عَذَّبْتُهُ وَإِنْ شِئْتُ غَفَرْتُ لَهُ "
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہماری طرف تشریف لائے، اس وقت ہم سات آدمی تھے، چار ہمارے موالی میں سے اور تین ہمارے عربوں میں سے، اپنی پیٹھیں آپ ﷺ کی مسجد کی طرف ٹکائے بیٹھے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے بٹھا رکھا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ہم نماز کا انتظار کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں: آپ تھوڑی دیر خاموش رہے، پھر ہماری طرف اپنا چہرہ متوجہ کر کے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے تمہارا رب کیا فرماتا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا رب فرماتا ہے: جو نماز کو اس کے وقت پر پڑھے، اس کی پابندی کرے اور اس کے حق میں کوتاہی برتتے ہوئے اسے ضائع نہ کرے، تو اس کے لیے میرے ذمے یہ عہد ہے کہ میں اسے جنت میں داخل کروں گا۔ اور جو اسے اس کے وقت پر نہ پڑھے اور اس کے حق میں کوتاہی برتتے ہوئے اس کی پابندی نہ کرے، تو اس کے لیے میرے پاس کوئی عہد نہیں، اگر میں چاہوں تو اسے عذاب دوں اور اگر چاہوں تو اسے بخش دوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16361
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 142، حدیث 311