حدیث نمبر: 16322
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ يَحْيَى الْأَشْنَانيُّ، قَالَا: ثنا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: أَلَا أُهْدِيكَ هَدِيَّةً، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ، قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَلِمْنَا، " أَوْ قَالَ: قَدْ عَلَّمْتَنَا السَّلَامَ عَلَيْكَ "، فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ؟ قَالَ: " قُولُوا: اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ "
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے۔ میں نے عرض کیا: ضرور بتائیے۔ انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں سلام بھیجنا تو معلوم ہو گیا، یا (راوی نے کہا) آپ نے ہمیں سلام بھیجنا سکھا دیا، تو آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یوں کہو: اے اللہ! محمد اور آل محمد پر ایسے رحمت نازل فرما جیسے تو نے آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔ اور محمد اور آل محمد پر ایسے برکت نازل فرما جیسے تو نے آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16322
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 125، حدیث 272