حدیث نمبر: 16321
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، ثنا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، يَقُولُ: سَمِعْتُ كَعْبَ بْنَ عُجْرَةَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا} [الأحزاب: ٥٦] ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ هَذَا السَّلَامُ قَدْ عَرَفْنَاهُ، كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟، قَالَ: " تَقُولُونَ: اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ الْحَمِيدُ الْمَجِيدُ، وَصَلِّ عَلَيْنَا مَعَهُمْ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ الْحَمِيدُ الْمَجِيدُ، وَبَارِكْ عَلَيْنَا مَعَهُمْ، وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ "
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود بھیجو اور خوب سلام بھیجو“ [سورۃ الاحزاب: 56]، تو ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ سلام تو ہم جان گئے، ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم یوں کہو: اے اللہ! محمد اور آل محمد پر ایسے رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے، اور ہم پر بھی ان کے ساتھ رحمت نازل فرما۔ اور محمد اور آل محمد پر ایسے برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے، اور ہم پر بھی ان کے ساتھ برکت نازل فرما۔ اور اے نبی! آپ پر سلام اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16321
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 125، حدیث 271