المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو قلابة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن كعب بن عجرة باب: ابوقلابہ کی، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کے واسطے سے، سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16304
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا هُشَيْمٌ، أنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: قَمِلْتُ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ كُلَّ شَعْرَةٍ مِنْ رَأْسِي عَلَيْهَا الْقَمْلُ مِنْ أَصْلِهَا إِلَى فَرْعِهَا، فَأَمَرَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَآنِي أَنْ أَحْلِقَ، وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ: «أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينٍ بِثَلَاثَةِ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ»ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے اس قدر جوئیں پڑ گئیں کہ میں سمجھا میرے سر کے ہر بال پر جڑ سے سرے تک جوئیں ہیں، تو نبی کریم ﷺ نے مجھے دیکھتے ہی سر منڈوانے کا حکم دیا، اور یہ آیت نازل ہوئی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”چھ مسکینوں کو تین صاع کھجور کھلاؤ۔“