المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو قلابة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن كعب بن عجرة باب: ابوقلابہ کی، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کے واسطے سے، سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16303
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أنا خَالِدٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فَقَالَ: «قَدْ آذَتْكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ؟» فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْلِقْ ثُمَّ اذْبَحْ شَاةً أَوْ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ ثَلَاثَةَ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينَ»ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حدیبیہ کے زمانے میں ان کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”کیا تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ پھر نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”سر منڈوا لو، پھر ایک بکری ذبح کرو، یا تین دن روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کو تین صاع کھجور کھلاؤ۔“