حدیث نمبر: 16280
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدُ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: فِيَّ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ، أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «ادْنُهْ» ، فَدَنَوْتُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَ: «أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ؟» ، قُلْتُ: نَعَمْ، فَأَمَرَنِي بِالصِّيَامِ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ مَا تَيَسَّرَ
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے ہی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”قریب آؤ۔“ تو میں دو یا تین بار قریب ہوا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں تمہاری جوئیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو آپ ﷺ نے مجھے روزے یا صدقے یا قربانی کا حکم دیا، جو بھی میسر ہو۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16280
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 112، حدیث 230