المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن عبد الرحمن باب: مجاہد کی عبدالرحمن سے روایات
حدیث نمبر: 16267
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ أَهَلَّ فِي ذِي الْقِعْدَةِ، وَأَنَّهُ قَمِلَ رَأْسُهُ، فَأَتَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوقِدُ تَحْتَ قِدْرٍ لَهُ، فَقَالَ لَهُ: «كَأَنَّكَ» يُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ؟ "، قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: «احْلِقْ وَاهْدِ هَدْيًا» ، قَالَ: مَا أَجِدُ هَدْيًا، قَالَ: «فَأَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينٍ» ، قَالَ: مَا أَجِدُ، قَالَ: «فَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ» ، فَحَلَقْتُ وَصُمْتُ،ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ذوالقعدہ میں احرام باندھا، اور ان کے سر میں جوئیں پڑ گئیں، تو رسول اللہ ﷺ ان کے پاس آئے جبکہ وہ اپنی ہنڈیا کے نیچے آگ جلا رہے تھے، تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”لگتا ہے تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سر منڈوا لو اور ہدیہ دو۔“ انہوں نے کہا: میرے پاس ہدیہ کے لیے کچھ نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ انہوں نے کہا: میرے پاس یہ بھی نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو تین دن کے روزے رکھو۔“ چنانچہ میں نے سر منڈوایا اور روزے رکھے۔