المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معبد بن كعب بن مالك، عن أبيه باب: معبد بن کعب بن مالک کی اپنے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16251
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الْمَلِيحِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «لَمَّا قَدِمَ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا مِنَ الْعَقَبَةِ، وَقَدْ أَمَرَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُوَافُوهُ سَبْعِينَ رَجُلًا الْعَامَ الْمُقْبِلَ، أَقَمْنَا سَنَةً يَمْشِي أَحَدُنَا إِلَى صَاحِبِهِ بِالسَّمْعِ وَالرَّحْلِ وَالْمَطْعَمِ حَتَّى وَافَاهُ مِنَّا سَبْعُونَ رَجُلًا»ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب پہلی عقبہ سے بارہ آدمی واپس آئے، اور رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا تھا کہ اگلے سال ستر آدمی لے کر آپ ﷺ سے آ ملیں، تو ہم ایک سال اس حال میں رہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے پاس جا کر بیعت، سواری اور کھانے کی بات چیت کرتا رہا، یہاں تک کہ ہم میں سے ستر آدمی آپ ﷺ سے آ ملے۔